گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے زیر اہتمام جمہوریت کی مضبوطی میں پیپلزپارٹی کا کردار کے عنوان سے مقامی ہوٹل گوجرانوالہ میں سیمینار منعقد ہوا جسکی صدارت پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے سینئر نائب صدر و کو آرڈینیٹر گوجرانوالہ ڈویژن چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے کی، جبکہ چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ ، اعجاز سماں ، میاں اظہر حسن ڈار ، لالہ اسد اللہ پاپاسیمینار تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔