غزہ کے پناہ گزین کیمپوں اور خیموں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے وحشیانہ بم باری جاری ہے، صبح سے اب تک 16 فلسطینی شہید اور 30 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے الشفاء اسپتال میں آج صبح ایندھن ختم ہوگیا ہے۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے انسانی ہمدری نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں ایندھن کا بحران انتہائی نازک مرحلے پر پہنچ چکا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ سے یرغمالیوں کو رہا کروا کر فلسطینی گروپ کو شکست دیں گے۔
نیتن یاہو کے بیان پر حماس کا کہنا ہے کہ غزہ سرینڈر نہیں کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر میں اسرائیل حماس بالواسطہ مذاکرات کا چوتھا دور آج متوقع ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں کم از کم 95 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔