وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گزشتہ مالی سال میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر ریکارڈ ہونے پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ترسیلاتِ زر میں اضافہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ملکی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حالیہ مثبت معاشی اعشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کی عکاسی ہیں، حکومت ملک میں معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے لیے پُر عزم ہے۔
انہوں نےیہ بھی کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 25-2024ء میں ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ 38 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں۔