• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے یو این رابطہ کار فرانسسکا البانیز پر پابندی لگادی

فرانسسکا البانیز....فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فرانسسکا البانیز....فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رابطہ کار فرانسسکا البانیز پر مالی پابندیاں عائد کردیں۔

 امریکی وزیر خارجہ مارکو رُوبیو نے کہا ہے کہ فرانسسکا البانیز نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کو امریکی اور اسرائیلی حکام، کمپنیوں اور بزنس ایگزیکٹوز کے خلاف کارروائی پر اُکسایا۔

فرانسسکا البانیز نے ٹرمپ انتظامیہ کی مالی پابندیاں مسترد کردیں اور کہا کہ امریکا دھمکی دینے کےلیے مافیا طرز کی تکنیک استعمال کر رہا ہے۔

 البانیز نے کہا تھا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں بعض امریکی اور اسرائیلی کمپنیاں براہ راست ملوث ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید