• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے ہر سطح پر دہشت گردی کے خلاف مؤثر مزاحمت کی ہے، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نےکہا کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہمیشہ سے دہشت گردی، کشمیر اور بھارت سے تعلقات جیسے اہم معاملات پر واضح اور اصولی رہا ہے۔ پارٹی نے ہر سطح پر دہشت گردی کے خلاف مؤثر مزاحمت کی ہے،ایک بیان میں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے کرن تھاپر کو دیے گئے انٹرویو کو پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نہ صرف نوجوان قیادت کا نمائندہ ہیں بلکہ پاکستان کے لیے ایک باوقار عالمی آواز بھی بنتے جا رہے ہیں۔ دہشت گردی جیسے نہایت حساس موضوع پر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مقدمہ جس اعتماد، تیاری اور تدبر سے پیش کیا گیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کرن تھاپر جیسے سخت گیر اور تجربہ کار صحافی کے سامنے اس اعتماد سے بات کرنا اور انہیں دفاعی پوزیشن پر لانا بلاول بھٹو کی سیاسی بصیرت اور سفارتی مہارت کا ثبوت ہے۔

ملک بھر سے سے مزید