• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائبراور آئی ٹی انفرااسٹرکچر کی تنصیب پر رائٹ آف وے چارجز ختم

اسلام آباد (ساجد چوہدری )حکومت کا بڑا فیصلہ ،وزیراعظم کی ہدایات پر فائبر بچھانے اور آئی ٹی انفراسٹرکچر کی تنصیب پر رائٹ آف وے چارجز ختم کر دیئے گئے جس سے ملک میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی ترقی میں بڑی رکاوٹ دورہو گئی ہے وزیراعظم کی ہدایات پرفیصلے پر فوری عملدرآمد ہوگا،رائٹ آف وے چارجز ختم ہونا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب بڑا  قدم ہے، رائٹ آف وے چارجز کی عدم وصولی کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، حکومت کے اس فیصلے سے ٹیلی کام اور آئی ٹی کمپنیوں کو رائٹ آف وے چارجز کی وصولی نہ ہونے پر فوری ریلیف ملے گا۔

ملک بھر سے سے مزید