• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپو رٹر ) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے سابق سیکریٹری جنرل، سینئر صحافی ،ماہنامہ کرن، خواتین، شعاع اور عمران ڈائجسٹ گروپ کے چیف ایڈیٹر عامر محمود کو ڈیفنس فیز 8کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔  مرحوم عامر محمود کی نماز جنازہ جمعرات کو بعد نماز ظہر قرآن اکیڈمی، ڈی ایچ اے فیز 6میں ادا کی گئی، جس میں مرحوم کے اہل خانہ ،عزیز واقارب ،وزیراعلی سندھ کے مشیر سینیٹر وقار مہدی،  غلام نبی چانڈیو، حامدحسین عابدی  قاضی اسد عابد، و دیگر اراکین،آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے صدر سرمد علی، ڈاکٹر تنویر طاہر، ساجد حسن، شہاب زبیری، عابد حسین سید، مظہر عباس، احمد شاہ اور سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دریں اثناء مرحوم عامر محمود کا سوئم جمعہ 29اگست کو نماز عصر تا مغرب قرآن اکیڈمی، ڈی ایچ اے فیز 6میں ہوگا۔فاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن نے عامر محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور پی آئی او نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عامر محمود کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحوم نے صحافت کے فروغ کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی پیشہ ورانہ کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ملک بھر سے سے مزید