کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا 51واں اجلاس ڈپٹی چیئر سینٹ ڈاکٹر جمیل احمد کی سربراہی میں 3ستمبر بروز جمعرات عطا الرحمٰن حال گلشن اقبال کیمپس میں منقعد ہوگا۔سینٹ کے اجلاس کا ایجنڈا تمام اراکین سینٹ کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ طویل ایجنڈے کو دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ یہ سینٹ کا اجلاس متعدد نششتوں پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی تقرری کے بعد یہ پہلا اجلاس ہے جس میں وائس چانسلر کی تنخواہ کے تعین کا معاملہ بھی آئے گا۔ سینٹ اجلاس میں 50ویں سینٹ کے منٹس کی توثق بھی ہو گی جبکہ سینٹ کے 8 اراکین نے 50ویں اجلاس کی روداد میں رجسٹرار محمد صدیق کی جانب سے غلط بیانی اور ردو بدل کی نشان دہی ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری سے تحریری طور پر کی تھی۔