کراچی( افضل ندیم ڈوگر) سیلاب سے پنجاب کے اہم شہر سیالکوٹ کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ جمعہ کی 12 غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ قومی ایئر لائن کی تمام پروازیں لاہور سے آپریٹ کی جا رہی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق 29 اگست کیلئے دبئی سیالکوٹ کی پروازیں ای کے 619 ای کے 618، ایف زیڈ 338، 337 شارجہ سیالکوٹ جی 9553، 9554 دوحہ سیالکوٹ کیو ار 630، 631 منسوخ کر دی گئیں جبکہ کویت سیالکوٹ قومی ایئر لائن کی کویت سیالکوٹ کی پرواز پی کے 240 دبئی سیالکوٹ پی کے 180 شارجہ سیالکوٹ پی کے 209 کو لاہور سے آپریٹ کیا جا رہا ہے۔ جمعرات کو بھی دبئی سیالکوٹ کی پرواز ای کے 619، 620 دبئی سیالکوٹ ایف زیڈ 315، 316 منسوخ کی گئیں جبکہ جدہ سیالکوٹ کی پرواز پی کے 746 دمام سیالکوٹ پی کے 244 لاہور اتاری گئیں۔