• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس : ایاز صادق ٹی او آر کمیٹی اجلاس بلانے کیلئے سرگرم

Ayyaz Sadiq Active For Calling Tor Committee Meeting
حکومت کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پانامہ لیکس پر ٹی او آر کمیٹی کا اجلاس بلانے کے لیے سرگرم ہو گئے، کہتے ہیں کہ اگست میں احتجاج کرنے والوں کا حال پہلے جیسا ہی ہو گا۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر معاملہ حل کرنا ہے تو حکومت کو ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک ختم کرنا ہو گا۔

پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت بعض اپوزیشن جماعتیںحکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے پر تول رہی ہیں،ایسے میں حکومت پانامہ لیکس کے حوالے سے ٹی او آر کمیٹی کا اجلاس بلانا چاہ رہی ہے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی کہتے ہیں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مجھے فون کیا اور لکھ کر بھی بھیجا کہ حکومت ٹی او آر کمیٹی کا اجلاس بلانا چاہتی ہے۔

ایاز صادق نے کہا ک انہوں نے خورشید شاہ ، اعتزاز احسن اور شیریں مزاری سے فون پر رابط بھی کیا اور یکم یا 2 اگست کو ٹی او آر کمیٹی کے اجلاس کےلیے وقت مانگا،مگر اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے دبئی جانا تھا، شاہ محمود قریشی بھی بیرون ملک ہیں، پی ٹی آئی سے ان کی جگہ نمائندہ مانگا ہے، اب 8 اگست کو ٹی او آر کمیٹی کے اجلاس کے لیے سیاسی جماعتوں سے دوبارہ رابطے کروں گا۔

ایاز صادق نے کہا کہ احتجاج ہوتے رہتے ہیں، آگے بھی ہوتے رہیں گے، تاہم نتیجہ وہی نکلے گا جو پہلے نکلا تھا، احتجاج کا قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہمارا تعلق ہے کہ تمام جماعتیں کمیٹی اجلاس میں آئیں ۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ اسپیکر نے ٹی او آر کمیٹی کا اجلاس بلانے اورڈیڈ لاک ختم کرانے کے لیے فون کیا تھا، انہیں جواب دیا کہ وہ اعتزاز احسن سے بات کریں۔

خورشید شاہ کہتے ہیں کہ انکوائری ایکٹ 1956ء میں ترمیم سے بات نہیں بنے گی، حکومت نے معاملہ حل کرنا ہے تو ٹی او آر پر ڈیڈ لاک ختم کرنا ہو گا۔
تازہ ترین