کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کے توانائی مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا اور تمام متعلقہ تحفظات کو دور کیا جائے گا، یہ یقین دہانی انھوں صوبائی وزیر توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات سندھ ناصر حسین شاہ سے ملاقات میں کرائی ،ناصر شاہ نے ایوانِ صدر اسلام آباد میںصدر مملکت سے ملاقات کی اور ان کو سندھ کے توانائی کے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ ناصر حسین شاہ نے صدر کو بتایا کہ صوبے کو درپیش کئی چیلنجز کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اہم قومی توانائی کمپنیوں، بشمول او جی ڈی سی ایل (OGDCL) اور بجلی فراہم کرنے والے دیگر اداروں میں سندھ کی نمائندگی نہ ہونے کے باعث فیصلوں میں صوبے کے مفادات کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔