• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر سیاستدان شیخ روحیل اصغر نے نوازشریف کی خاموشی کی وجہ بتا دی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر سیاستدان شیخ روحیل اصغر نے نوازشریف کی خاموشی کی وجہ یہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف سگا بھائی ہے  دوسری طرف بیٹی اور اگر وہ وزیراعظم کے ساتھ کہیں جائیں تو توجہ کا مرکز نوازشریف ہی ہوں گے۔ وہ نرم مزاج ہیں جبکہ شہباز شریف برعکس انداز رکھتے ہیں۔ 

نوازشریف کو میری دیسی ڈریسنگ پسند ہے جبکہ شہباز شریف نے اعتراض کیا تھا۔

 وہ جیو نیوز کے پروگرام ”ایک دن جیو کے ساتھ“ میں میزبان سہیل وڑائچ سے گفتگو کررہے تھے۔ شیخ روحیل نے کہا کہ وہ تھوڑے ووٹوں سے ہارے اور اللہ کے ہر فیصلے پر راضی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید