ابوظہبی(نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات میں حادثے کے مقام پر گاڑی آہستہ کر کے تماشہ دیکھنے کے عادت پر ایک ہزار درہم کا جرمانہ عائدکیاجائے گا۔اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ پرگاڑی روک کرتماشہ دیکھنے سے امدادی گاڑیوں کی راہ میں رکاوٹ پیداہوتی ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اماراتی حکام کی جانب سےکیا گیا ہے کہ حادثے کے مقام پر غیر ضروری طور پر رکنے یا رفتار کم کرکے تماشہ دیکھنے والے ڈرائیوروں پر ایک ہزار درہم کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات میں سڑک پر کسی حادثے کی صورت میں ایسے ڈرائیورز جو واقعے کا حصہ نہیں ہوتے، انہیں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نہ رکیں اور نہ ہی رفتار کم کریں، یہ عمل نہ صرف ایمبولینس اور امدادی گاڑیوں کی راہ میں رکاوٹ اور زخمی کی جان بچانے میں قیمتی وقت ضائع ہونے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔