• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

300 یونٹ تک بجلی مفت کرنیوالوں کے دعوے کہاں گئے، حافظ نعیم

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکمرانوں کو قومی انتخابات کے دوران گھریلو صارفین کو مفت بجلی اور سستا پٹرول فراہم کرنے کے بلندو بانگ دعوے اور وعدے یاد دلاتے ہوئے سوال کیا ہے کیا ہے کہ اقتدار میں ڈیڑھ برس گزارنے کے باوجود عوام سے کیے گئے ان وعدوں کا کیا بنا،300یونٹ تک بجلی مفت کرنیوالوں کے دعوے کہاں گئے؟ ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور دیگر حکومتی پارٹیوں کے رہنماؤں کی انتخابی مہم  مین  مفت بجلی فراہم  کرنیکی  ویڈیو جاری کر دی،امیر جماعت اسلامی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور دیگر حکومتی پارٹیوں کے رہنماؤں کی انتخابی مہم کے دوران تین سو یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کی ویڈیو جاری کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید