• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے ایل ڈی آئی آپریٹرز کی شکایت پر بریفنگ مانگ لی

اسلام آباد (ساجد چوہدری )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے نے وزارت آئی ٹی سے ایل ڈی آئی آپریٹرز کی طرف سے چیئرمین کمیٹی کو موصول ہونے والی شکایت کے بارے میں بریفنگ مانگ لی ،کمیٹی کو ضلع پنجگور میں انٹرنیٹ سروسز کی معطلی اور ضروری شعبوں پر اس کے اثرات پر بھی بریفنگ دی جائے گی، قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس آج پیر کو چیئرمین کمیٹی سید امین الحق کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا ، کمیٹی کو پی ایس ڈی پی کے ہر منصوبے کیلئےمختص بجٹ اور اصل اخراجات بارے بھی بریفنگ دی جائیگی۔
اہم خبریں سے مزید