• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سٹیزن پورٹل بار بار کریش ہونے لگا، صارفین پریشان

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان سٹیزن پورٹل میں تکنیکی خرابی ، بار بار کریش ہونے لگا جس کے باعث صارفین کو سائن ان اور سائن اپ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ صرف اینڈرائیڈ پر سروس  متاثر، آئی او ایس اور ویب پورٹل درست کام کر رہے ہیں ، صارفین نے سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل گزشتہ تین روز سے غیر فعال ہے، عوامی شکایات کا پلیٹ فارم غیر فعال ہونا شفافیت پر سوالیہ نشان ہے، صارفین نے وزیراعظم سے پاکستان سٹیزن پورٹل میں مسلسل تکنیکی خامیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ، اس حوالے سے وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کی سروس صرف اینڈرائیڈ پر متاثر ہے۔
اہم خبریں سے مزید