• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے کی جدید بزنس ٹرین، وزیراعظم شہباز 19 جولائی کو افتتاح کرینگے

لاہور(نیوز ایجنسیاں )پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لیے جدید بزنس ٹرین چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا افتتاح 19جولائی کو لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، ٹرین میں آرام دہ نشستیں، ڈیجیٹل نظام، بین الاقوامی معیار کی ڈائننگ کار اور مفت وائی فائی سہولیات ہونگی۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ ٹرین جدید ترین کوچز پر مشتمل ہوگی، جن میں آرام دہ نشستیں، ڈیجیٹل نظام، بین الاقوامی معیارکی ڈائننگ کاراورمفت وائی فائی جیسی سہولیات شامل ہوں گی۔بزنس ٹرین کا مقصد مسافروں کو محفوظ آرام دہ اور جدید سفری ماحول فراہم کرنا ہے، یہ اقدام ریلوے کی جاری ڈیجیٹل اصلاحات کا حصہ ہے، جس میں ای ٹکٹنگ، اسٹیشنوں کی حالت بہتر بنانے اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینا شامل ہے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ سامان بردار کوچزاوربریک وین سے حاصل ہونے والی آمدنی میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو مکمل طور پرشفاف آؤٹ سورسنگ کے ذریعے ممکن ہوا۔
اہم خبریں سے مزید