• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی حکومت کی خلیجی ملکوں کے تارکین کو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی اجازت

جدہ (شاہدنعیم) سعودی عرب میں رہائش اختیار کیے ہوئے خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو سعودی حکومت نے یہ سہولت دینے کا اعلان کیا ہے کہ وہ مملکت کی سٹاک مارکیٹ میں براہ راست سرمایہ کاری بھی کر سکیں گے۔یہ سہولت اور اجازت پہلی بار دی جا رہی ہے اور اس کا اعلان ’’کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی‘‘ نے اپنے نئے رولز کے تحت کیا ہے۔کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کے چیئرمین محمد الکویز نے اصلاحاتی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں اور خلیجی ممالک کے لوگوں کو آسانیاں ملیں گی۔ اعلان کے مطابق یہ سہولت ان لوگوں کے لیے بھی ہے جو اس وقت مملکت میں رہ رہے ہیں اور ان کے لیے بھی جو اس سے پہلے مملکت میں رہتے تھے۔یہ ’’انیشی ایٹیو‘‘ مملکت کے ویژن 2030 کے تحت لیا جا رہا ہے تاکہ کیپٹل مارکیٹ میں مملکت کے کردار کو فروغ حاصل ہواور عالمی سرمایہ کاروں کو مملکت میں شراکت داری کیلئے راغب کیا جائے۔ نیز ’’سی ایم اے‘‘ شفافیت کے علاوہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانا چاہتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید