کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک سیزن 26-2025 میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں، صرف سسٹم بہتر بنایا ہے۔ دعوے سے کہتا ہوں کہ ہماری ڈومیسٹک کرکٹ میں95سے99فیصد سلیکشن شفاف ہے قائد اعظم ٹرافی کی ہر ٹیم میں ایک ایک گیسٹ کھلاڑی کو شامل کیا جائے گا- ریفارمز کمیٹی کی سفارشات پر طویل میٹنگ کے بعد فیصلہ ہوا ہے۔18ٹیموں سے مقابلے کا رجحان کم ہوا تھا۔ ٹورنامنٹ میں کچھ تبدیلی ضرور کی ہے۔ اس سے بہتری آئے گی۔ قائد اعظم ٹرافی اور حنیف محمد ٹرافی کے میچ چار روزہ میچ ہوں گے۔ مختلف ایج گروپ گروپ کے لڑکوں کے لئے مختلف شہروں کےلئے اکیڈمی لگیں گی ۔ انڈر 15انڈر17اور انڈر19میں بہت کام ہورہا ہے۔ پی سی بی پوڈکاسٹ کے 64ویں ایڈیشن میں انہوں نے سیزن شیڈول بنانے کے عمل پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا ہے کہریجنل سسٹم تبدیل ہونے کا تاثر درست نہیں ہے۔ ہمارے پاس پرانا کرکٹ ڈھانچہ ہے۔ حنیف محمد ٹرافی کے ذریعے 12 ریجنز کیلئے قائداعظم ٹرافی کا راستہ ہموار کیا۔ وہ سسٹم بنایا ہے جس کے تحت چیئرمین محسن نقوی، چیف آپریٹنگ آفیسر، ڈائر یکٹر ڈومیسٹک نہ کسی لڑکے کو ڈال ٹیم سکتے ہیں نہ نکلو اسکتے ہیں۔ ہم نے پرفارمنس کی بنیاد والا سسٹم بنا یا ہے جس میں کوچز اور ریجن کے سربراہ نہ کسی لڑکے کو ٹیم سے ڈراپ کراسکتے ہیں نہ شامل کرسکتے ہیں۔ ڈومیسٹک سسٹم میں سفارش اور پسند نہ پسند کی بہت ساری شکایات کے بعد ہم نے میرٹ والا سسٹم بنایا ہے۔ مطمئن ہوں اور دعوے سے کہتا ہوں کہ ہماری ڈومیسٹک کرکٹ میں95سے 99فیصد سلیکشن شفاف ہے۔ پندرہ سے گیارہ لڑکوں کا انتخاب کوچ کرتے ہیں۔