• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انعام بٹ ریسلنگ فیڈریشن کے سکریٹری منتخب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاپ ریسلر محمد انعام بٹ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے بلا مقابلہ سیکرٹری اور ارشد ستار نئے صدر منتخب ہوگئے ۔36 سالہ ریسلر نے انتخاب کے بعد کہا کہ سو دن کا پلان بنایا ہے۔ انعام بٹ کا فوری ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لینے کا ارادہ نہیں ہے۔ انتخابات میں پہلی بار ڈاکٹر حفصہ شعیب کو نائب صدر چنا گیا ہے ۔ لیڈی ممبران میں حمیرا لطیف اور ظل نورین شامل ہیں، میاں مختار احمد، اصغر گل، اویس اکبر اور نیامت اللہ کو ایگزیکٹو کونسل ممبر لیا گیا ہے۔
اسپورٹس سے مزید