• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی فائنل میں پاکستان کو شکست

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انڈر18ہاکی ٹور نامنٹ میں پاکستان کوفائنل میچ میں جاپان کے ہاتھوں 3-0سے شکست ہوگئی۔ چین کے شہر دازھو میں جاپان کی جانب سے یوما نے دو جبکہ ٹٹسواکی نے ایک گول اسکور کیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں ملائیشیا نے بنگلہ دیش کو5- 2 سے ہراکر برانز میڈل جیتا، پوزیشن کے میچوں میں انڈونیشیا نے سری لنکا کوازبکستان نے میزبان چین کو چائینز تائپے کو قازقستان کو ہرایا۔
اسپورٹس سے مزید