اسلام آ باد( رانا غلام قادر) وفاقی وزارت خزانہ نے ریاستی اداروں کےلیےحکومتی مالی امداد کو کارکردگی سےمشروط کرنےکانیا ماڈل تجویز کردیا وفاقی حکومت نے ریاست کے ملکیتی اداروں کو حکومتی سپورٹ سے نکال کر کا کرکردگی کی طرف لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بہت سےریاستی اداروں کامعیشت یاعوامی خدمات میں کردار نہ ہونےکے برابر ہے جنہیں معیشت پر مالی بوجھ قراردے دیا گیا-مجوزہ ماڈل کے تحت ریاستی اداروں کو مخصوص اہداف پورے نہ کرنے پرمالی امداد نہیں دی جائے گی- پرفارمنس سے منسلک فنڈنگ ماڈل بنیادی تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے کہ ریاستی اداروں کو فنڈزکیسے دیے جائیں گے اور احتساب کیسے ہو گا؟، طریقہ کار ریاستی اداروں کو پائیدار ترقی، نجی شعبے کے ساتھ مؤثر شراکت اور موسمیاتی لحاظ سے لچکدار ترقی جیسے اہداف حاصل کرنے میں مدد دے گا، جو ادارے معیشت کی ترقی کا ذریعہ بننے چاہییں تھے، اب مالی بوجھ بن چکے ہیں جو ہر سال قومی بجٹ پر اثر ڈالتے ہیں۔