• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 ماہ، سرکاری اداروں کی آمدن میں 7.91 فیصد کمی، 6459 ارب ریونیو حاصل

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) سرکاری اداروں (ایس او ایز ) کی جولائی تا دسمبر 2024کے چھ ماہ میں 6459ارب روپے( 646کھرب) کی آمدن ہوئی اور اس میں مالی سال2023کے پہلے چھ ماہ کے مقابلے میں 7.91فیصد کمی ہوئی اس عرصے میں سرکاری اداروں سے7014ارب روپے (700 کھرب روپے) کا ریونیو حاصل ہوا تھا ،ٹیکس ریونیو کی مد میں سرکاری اداروں سے 213ارب اور نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 611ارب روپے موصول ہوئے ، آئل اینڈ گیس شعبے سے 3466ارب روپے،مالیاتی شعبے سے 308ارب روپے ، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے 387ارب روپے ، پاور سیکٹر سے 2168ارب روپے ، مینوفیکچرنگ ، کان کنی اور انجینئرنگ سے 16ارب روپے، انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ سے4ارب77کروڑ روپے ، ٹریڈ نگ اینڈ مارکیٹنگ سے 98ارب روپے اور دیگر متفرق شعبوں سے ساڑھے 10ارب روپے کا ریونیو جمع ہوا،وزارت خزانہ کی رپورٹ کےمطابق ٹیکس ریونیو کی مد میں ان سرکاری اداروں سے 213ارب روپےاور نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 611ارب روپے موصول ہوئے ، ڈیویڈنڈ کی مدمیں 90ارب روپے ، قرضوں پر سود کی مد میں 129ارب روپے موصو ل ہوئے ، حکومت کو سرکاری اداروں سے نیٹ منافع 114ارب روپے ہوا جوگزشتہ سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 12.39فیصد زیادہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید