• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد صدر پولیس کا کارنامہ، چرس اور افیون گٹکے میں تبدیل

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد صدر پولیس کار کارنامہ، مسافر کوچ سے مبینہ بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے تین افراد کو گرفتارکرنے کے بعدڈیل کرکے چھوڑ دیا منشیات بھی غائب، کوچ سے11کلو گٹکے برآمدگی کا کیس داخل، ایس ایچ او جوابدہی سے گریزاں، تفصیلات کے مطابق جیکب آباد صدر پولیس کی جانب سے کوئٹہ روڈ سے مسافر کوچ سے بھاری مقداد میں منشیات برآمد کرکے تین افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ذرائع کے مطابق مسافر کوچ سے10کلو چرس 5کلو افیم برآمد کی گئی پولیس نے بھاری رشوت کے عوض گرفتار ملزمان کو بھی آزاد کردیا اور برآمد منشیات غائب کرکے مقدمہ11کلو مضر صحت گٹکے کا درج کیا گیا اے ایس آئی منیر اوڈھو کی مدعیت میں مسافر کوچ سے گٹکے برآمدگی کا کیس داخل کیا گیا جبکہ کوچ مالک قربان بروہی اور نعیم بروہی جنکی ولدیت نامعلوم ہے کو فرار دکھایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید