الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمشید دستی کی نااہلی کے بعد ان کی نشست خالی قرار دے دی۔
الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی نشست خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 175 مظفر گڑھ سے جمشید دستی کی نشست کوخالی قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کی تعلیمی اسناد جعلی قرار پانے کے بعد انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا ریفرنس منظور کر لیا تھا۔
جمشید دستی کی نااہلی کی 2 درخواستیں الیکشن کمیشن نے منظور کی تھیں۔
دوسری جانب اس معاملے پر پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل وزیر کا کہنا تھا کہ جمشید دستی کے کیس کا فیصلہ ہائر فورم پر چیلنج کیا جائے گا۔