• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی: سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی۔ 

پشاور سے الیکشن کمیشن کے مطابق 9 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ تمام امیدواروں کے کاغذات درست قرار دے دیے گئے۔

امید واروں میں راحیلہ بی بی، مشال اعظم، ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، سمیرا شمس، ثوبیہ شاہد، مہتاب ظفر، صائمہ خالد اورشازیہ بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں شامل ہیں۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق ثانیہ نشتر کی خالی ہونے والی نشست پر پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید