• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممکنہ روایتی و غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے جنگی تیاریوں کو برقرار رکھا جائے، نیول چیف

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد ہوا۔ کانفرنس کی صدارت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہا۔ 

چیف آف نیول اسٹاف نے بحری راستوں پر تجارت کی روانی اور بندرگاہوں پر بلاتعطل آپریشنز یقینی بنانے کے اقدامات کو سراہا۔  

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے ممکنہ روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق انھوں نے بحری نگرانی اور آپریشنزز کیلئے ڈرونز اور خود کار کشتیوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔  

کانفرنس میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز نے پاک بحریہ کی پالیسیوں اور منصوبوں کا جائزہ لیا۔

قومی خبریں سے مزید