بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنے بھائی آہان پانڈے کی فلم کی ریلیز سے قبل ایک جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔
اننیا پانڈے کے بھائی آہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم "سَیّارہ" کل 18 جولائی کو ریلیز ہوگی۔
اس حوالے سے آہان کی بہن اننیا پانڈے نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے بھائی کیلئے محبت اور فخر کا اظہار کیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے بھائی کے ساتھ بچپن کی یادگار تصاویر بھی شیئر کی ہیں، جس میں دونوں بہن بھائی ہنستے مسکراتے اور کھیلتے نظر آرہے ہیں۔
اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنے پیغام میں کہا کہ "میں شروع سے ہی اپنے بھائی کی دیوانی رہی ہوں اور اب انتظار نہیں ہو رہا کہ دنیا بھی اسے ویسا ہی محسوس کرے۔
انہوں نے اپنے بھائی آہان پانڈے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری جان، مجھے یقین نہیں آرہا کہ تمہاری پہلی فلم ریلیز ہورہی ہے۔
خیال رہے کہ فلم "سَیّارہ" آہان پاندے کے فلمی کیریئر کا آغاز ہے جس میں وہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ شائقین اور ان کے مداح فلم کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں، جبکہ بالی ووڈ انڈسٹری کی جانب سے بھی ان کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔