• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپر کوہستان اسکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

پشاور احتساب عدالت میں اپر کوہستان اسکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار کو پیش کر دیا گیا۔ ملزم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔ 

نیب تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ملی بھگت سے سرکاری خزانے سے اربوں روپے نکالے۔ ملزم کی عبوری ضمانت خارج ہوئی تھی جس پر ملزم کو حراست میں لیا گیا۔ ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے۔

 احتساب عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کر لی۔

قومی خبریں سے مزید