گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)چیئرمین پی ایچ اے توفیق بٹ ایم پی اے نے کمشنر گوجرانوالہ محمد آصف کے ہمراہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں تصویری نمائش(روشنی کا سفر) کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر حلیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جو تصویری نمائش تھی اس سے گوجرانوالہ میں جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔گوجرانوالہ کے عوام کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پنجاب حکومت کی طرف سے آپ کیلئے جشن آزادی کی تقریبات کا جو پلان ترتیب دیا گیا ہے وہ بہت معلوماتی تفریح سے بھرپور اور ہر طبقے کیلئے ہے۔ ڈی سی او گوجرانوالہ کے اعلان کے مطابق 14اگست کو جناح سٹیڈیم میں’’جشن آزادی دنگل ‘‘کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔