گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) نومنتخب ضلعی چیئرمین بیت المال گوجرانوالہ عظمت علی انور نے کہا ہے کہ غرباء ومساکین کی امداد میں شفافیت‘ میرٹ اور پہلے آؤ پہلے پاؤ کی پالیسی پر پوری شدت سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نےضلعی بیت المال کے ممبران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وائس چیئرمین محمد وقاص اشفاق‘ ڈسٹرکٹ آفیسرسوشل ویلفیئر وسیکرٹری ضلعی بیت المال رانا محبوب احمد‘ اکاؤنٹنٹ محمد اقبال گھمن‘ ممبران کمیٹی محمداسحاق اولکھ اوردیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔