گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)نو ماہ قبل نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کرنیوالے 4ملزمان کو پولیس کی مبینہ ملی بھگت کر کے چھوڑ دینے کیخلاف ورثاء نے سی پی او آفس کے باہر احتجاج کیا اور اروپ پولیس کیخلاف نعرے بازی کی، پولیس کی جانب سے اعلیٰ حکام کے یقین دھانی کروانے پر مظاہرین منتشرہوگئے ، گوندالانوالہ کے رہائشی محمد علی نوجوان کو 9ماہ قبل 4ملزمان عصمت ، آصف ، طلحہ وغیرہ نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے 3ماہ میں گرفتار کر لیا لیکن بعد میں مبینہ طور پر ملی بھگت کر کے ملزمان کو ضمن میں بے قصور قرار دے دیا،پولیس کے مطابق میرٹ پر تفتیش کی گئی ہے۔