• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں حالیہ بارشوں کے دوران ریسکیو آپریشن کی تفصیلات جاری کردیں

فوٹو: پی پی آئی
فوٹو: پی پی آئی

پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے میں حالیہ بارشوں کے دوران ریسکیو آپریشن کی تفصیلات جاری کردیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران پوٹھوہار ریجن میں تقریباً ایک ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔

ڈی جی عرفان علی نے بتایا کہ چکوال، جہلم اور راولپنڈی میں غیر معمولی بارش کے باعث رین ایمرجنسی نافذ کی گئی، ریسکیو آپریشنز میں ضلعی انتظامیہ اور فوجی جوانوں نے حصہ لیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پوٹھوہار ریجن میں بارشوں کے باعث سیلابی پانی میں پھنسے تقریباً ایک سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جہلم میں 398 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا، 174 افراد کو ضلعی اتظامیہ اور 64 شہریوں کو فوجی جوانوں نے ریسکیو کیا جبکہ 160 شہریوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلابی پانی میں پھنسے 209 شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، جن میں سے27 شہریوں کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کیا گیا، راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے 450 افراد کو ریسکیو کیا۔

عرفان علی کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 21 جولائی سے شروع ہوگا، شہری موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

قومی خبریں سے مزید