• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناراض پی ٹی آئی رہنماؤں کا سینیٹ انتخابات سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی رہنما خرم ذیشان
پی ٹی آئی رہنما خرم ذیشان

پشاور میں پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں کا اجلاس ہوا ہے جس میں عرفان سلیم، خرم ذیشان اور عائشہ بانو نے شرکت کی ہے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم ذیشان نے کہا کہ اجلاس میں شریک رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بات سینیٹ الیکشن سے بہت آگے نکل چکی ہے، ان سیاسی پارٹیوں سے اندرونی ساز باز کرنا کیا یہ ہمارے لیڈر کا نظریہ ہو سکتا ہے؟

خرم ذیشان نے کہا کہ میرا سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے سے انکار ہے، جھکنے سے انکار ہے، مصلحتوں سے انکار ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھاڑ میں جائے سیاست اور نشستیں، ہم اصول پر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

عرفان سلیم نے شعر پڑھا اور کہا کہ سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے، دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے، ہم لڑیں گے اور اس نظام کا حصہ نہیں بنیں گے۔

قومی خبریں سے مزید