• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہڑتال کے سبب آج کراچی کے اکثر کاروباری اور صنعتی مراکز بند رہے

—فوٹو پی پی آئی
—فوٹو پی پی آئی

ہڑتال کے سبب آج کراچی کے اکثر کاروباری اور صنعتی مراکز بند رہے۔

 تاجروں اور صنعت کاروں نے فنانسن ایکٹ کے ذریعے نافذ کئے گئے اقدامات کو ظالمانہ قرار دیا ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں واپس لینے کی زبانی یقین دہانیاں نہیں بلکہ دستاویز مہیا کر کے بات چیت کی جائے۔

درست ہے کہ کراچی کا مزاج دیر سے بازار کھولنے دیر سے بند کرنے کا ہے لیکن یہ بھی درست ہے کہ شہر کے تمام بازار دیر سے نہیں کھلتے، جو جلدی کھلتے ہیں وہ بھی ہڑتال کے سبب آج بند رہے۔

حکومتی ٹیم نے ہارون اختر کی سربراہی میں گزشتہ شب مذاکرات کیے اور مسائل کے حل کی زبانی یقین دہانی کرائی جو قابلِ قبول نہیں تھی۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ ہڑتال کر کے انہوں نے حکومت کو پیغام دیا ہے کہ فنانس بل کی اقدامات انہیں قبول نہیں ہیں، انہیں امید ہے کہ حکومت آئندہ ہفتے مذاکرات کر کے ان کے تحفظات دور کرے گی۔

تجارتی خبریں سے مزید