• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناراض پی ٹی آئی امیدوار ارشاد حسین نے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کیلئے شرط بتا دی

ناراض پی ٹی آئی امیدوار ارشاد حسین—فیس بک ویڈیو گریب
ناراض پی ٹی آئی امیدوار ارشاد حسین—فیس بک ویڈیو گریب

ناراض پی ٹی آئی امیدوار ارشاد حسین نے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کےلیے شرط بتا دی۔

سینیٹ الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار ارشاد حسین کا کہنا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی بانیٔ پی ٹی آئی کے کہنے پر واپس لوں گا۔

پشاور سے جاری ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار ارشاد حسین نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ میں نے ٹیکنوکریٹ کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے۔

پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار ارشاد حسین کا کہنا ہے کہ مجھ سے کہا گیا کہ آپ کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیں۔ میں کسی کے پریشر میں آ کر کاغذات نامزدگی واپس نہیں لوں گا۔

قومی خبریں سے مزید