• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی 26 سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت برقرار

خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی میں سینیٹ انتخاب کے بعد سینیٹ میں نئی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی ہے، پیپلز پارٹی 26 سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت برقرار ہے۔

مسلم لیگ ن 20 سینیٹرز کے ساتھ حکومتی بینچز پر دوسری اور سینیٹ میں تیسری بڑی جماعت بن گئی، سینیٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے 4، ایم کیو ایم کے 3 سینیٹرز ہین، نیشنل پارٹی اور پی ایم ایل ق کا ایک ایک سینیٹر موجود ہے۔

سینیٹ میں حکومتی بینچز پر 60 ارکان موجود ہیں، سینیٹ میں حکومتی بینچز پر 5 آزاد سینٹرز موجود ہیں، اپوزیشن نشستوں پر پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی تعداد 22 ہوگئی، سینیٹ میں سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم کے ایک، ایک سینیٹر موجود ہیں۔

سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم کے سینٹرز پی ٹی آئی کی حمایت کرتے ہیں، سینیٹ میں اپوزیشن بینچز پر جے یو آئی کے پاس 7، اے این پی کے پاس 3 سینٹرز ہیں، ایک آزاد سینیٹر اپوزیشن بینچز پر موجود ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن بینچز پر 35 ارکان موجود ہیں، سینیٹ میں ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر الیکشن ہونا باقی ہے۔

قومی خبریں سے مزید