• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابوسر میں کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال، لینڈ سلائیڈنگ پندرہ مقامات پر راستے بند

بابوسر(فائل فوٹو)۔
بابوسر(فائل فوٹو)۔ 

بابوسر میں کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ 

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق بابوسر ٹاپ کے گرد 7 سے 8 کلومیٹر کے علاقے میں شدید لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ ہے۔  

این ڈی ایم اے کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اور فلڈنگ سے کئی مقامات پر راستے بند ہوگئے۔  

این ڈی ایم اے کے مطابق مختلف جگہوں پر پھنسے سیاحوں کو چلاس میں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی ریلے میں 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، ایک زخمی شخص آر ایچ کیو میں زیر علاج ہے، گاڑیوں کو ملبے سے نکالنے کا کام جاری ہے۔  

اتھارٹی روڈ کی جلد بحالی کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے، شاہراہِ قراقرم لال پہاڑی اور تتہ پانی کے مقامات پر بند ہے۔ حکام اور این ڈی ایم اے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید