عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی طرف سے 6 اگست کو ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پیپلز پارٹی سمیت 20سے زائد حماعتوں نے احتجاج اور دھرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے احتجاج جمہوری انداز میں ہو، آخری احتجاج 30 اگست کو ہوگا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت شرارت کا پروگرام بنا رہی ہے ،حکومت ہوش کے ناخن لے اگر کوئی ایسا کام ہوا تو ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی دفعہ جو حکومت کیساتھ تھے اس دفعہ اپوزیشن کیساتھ ہیں، شروع میں اگر جماعتیں احتجاج میں ساتھ نہ ہوئیں تو آخری مرحلہ پر ساتھ ہونگی۔
ان کا کہناتھا کہ یہ فیصلے کا سال ہے حکومت کو اس مرتبہ جانا ہوگا۔