• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ACC کا سالانہ اجلاس آج محسن نقوی کی زیر صدارت ہوگا

ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس آج محسن نقوی کی صدارت میں ڈھاکا میں ہو گا۔

اجلاس مقامی ہوٹل میں پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کا کورم مکمل کر لیا گیا۔ صدر محسن نقوی کی کوششوں سے اجلاس میں 25 میں سے 24 اراکین کا کورم ہو گا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا بھی آن لائن اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں ایشیا کپ 2025 کے حوالے سے سے بھی گفتگو ہوگی۔

بھارت نے اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی مگر وہ اس میں ناکام ہو گیا اور آخر اسے اجلاس میں شرکت کرنی ہی پڑ رہی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید