• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم شہباز نے طلحہ احمد کو کس انعام سے نوازا؟

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

معروف نو عمر پاکستانی مواد تخلیق کار طلحہ احمد نے وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

طلحہ احمد نے حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے مجھے پیار سے گلے لگایا اور میری ان ویڈیوز کو سراہا اور مجھے ایک خوبصورت شیلڈ بھی دی۔

طلحہ احمد نے بتایا کہ وزیر اعظم نے مجھے یہ پیشکش بھی کی کہ اگر میں ملک سے باہر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہوں یا کبھی کسی علاج و معالجے کے لیے کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہو تو وفاقی حکومت مدد کرے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے طلحہ احمد کو ایک لیپ ٹاپ اور 10 لاکھ روپے کے نقد انعام سے بھی نوازا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید