• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: راجہ بشارت کو پولیس نے رہا کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی سے پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو اپنی تحویل میں لے کر تھانا نیو ٹاؤن منتقل کرنے کے کچھ دیر بعد رہا کردیا۔

راجہ بشارت کو حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد رہا کرنے کی تصدیق ان کے وکیل نے بھی کی ہے۔

راجہ بشارت الیکشن ٹریبونل میں این اے 55 کیس میں پیشی پر آئے تھے جہاں سے انہیں گاڑی سمیت تھانا نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا تھا۔

اس سے قبل پولیس سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کرنے پہنچ گئی تھی اور پولیس نے الیکشن کمیشن کے دفتر کا گھیراؤ کرلیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید