وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بورڈ نے امتحانات کی اصلاحات کر کے مطلوبہ نتائج حاصل کیے ہیں، بورڈ کے ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کیا گیا ہے، تعلیمی اسناد کی تصدیق، طلبہ کا ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا ہے۔
تقریب سے خطاب کے دوران حنیف عباسی نے کہا ہے کہ باقی صوبوں کے مقابلے میں پنجاب سر فہرست ہے، جب بھی اللّٰہ نے موقع دیا ہم نے اس صوبےکو ترقی دی۔
ان کا کہنا تھا کہ گردوں اور جگر کی ٹرانسپلانٹیشن کا اسپتال آئندہ چند ماہ میں کام شروع کر دے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور کالجوں کو مزید بہتر بنا رہے ہیں، چودہ کالجز میں سے سات کے فنڈز آ گئے ہیں۔
حنیف عباسی نے یہ بھی کہا کہ فیک نیوز کا سدِباب کرنا ضروری ہے، نوجوانوں کو مثبت طرزِ زندگی دینا ہے، اپنی شہرت کی خاطر منفی ویڈیوز بنائی جاتی ہیں۔