فلپائن کے ایک مشہور تفریحی مرکز پلے فیئر آرکیڈ نے دنیا کی سب سے بڑی کلا مشین نصب کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔
اس دیوقامت مشین کو کلا کنگ کا نام دیا گیا ہے، جو مجموعی طور پر 1,761 مرکب فٹ رقبے پر محیط ہے۔ اس کی پیمائش گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم کے لیے ایک کنسٹرکشن کمپنی نے کی۔
کلا کنگ کی لمبائی 17.16 فٹ، چوڑائی 8.12 فٹ اور اونچائی 12.73 فٹ ہے، یہ مشین کسی کو بھی کو باہر سے کنٹرول فراہم کرتی ہے تاکہ وہ اندر موجود انعامات کو کلا سے اٹھا سکیے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا کے شہر فلوریڈا میں موجود ایک غیر فعال کلا مشین سانٹا کلا کے پاس تھا، جس کی لمبائی 16.7 فٹ، چوڑائی 7.87 فٹ اور اونچائی 11.81 فٹ تھی۔
پلے فیئر آرکیڈ کے اس دلچسپ کارنامے کو لوگوں نے خوب سراہا ہے اور یہ مشین اب عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔