سکھر(بیورو رپورٹ)پسند کی شادی کرنے والے شادی شدہ جوڑےجیکب آباد کا رہائشی نوجوان نثار احمد جکھرانی اور اٹک کی رہائشی لڑکی کرن بھٹی نے تحفظ کے لئے سندھ ہائی کورٹ سکھر میں آئینی پٹیشن داخل کی ہے۔عدالت کے باہر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے پسند کی شادی کی ہے ، مذکورہ خاتون کرن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سابقہ شوہر سے خلع لے چکی ہے جس کے بعد میں نے نثار احمد جکھرانی سے شادی کی ہے اور میرا سابقہ شوہر ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کررہا ہے۔