طریقہ کار ……
لندن میں لا اینڈ آرڈر سے متعلق کانفرنس منعقد ہوئی۔
پینل امریکی، روسی اور پاکستانی تجزیہ کاروں پر مشتمل تھا۔
میزبان نے پوچھا: ’’ملزمان کیخلاف کب ایکشن لینا چاہئے؟‘‘
امریکی نے کہا:’’جرم سے پہلے۔ یہی جدید دور کا طریقہ کار ہے۔‘‘
روسی تجزیہ کار نے اختلاف کیا:’’ہمارا طریقہ کار مختلف ہے،
ایکشن عین اس وقت لیں، جب جرم انجام دیا جارہا ہو۔‘‘
پاکستانی نے مسکرا کر کہا: ’’ہمارا طریقہ ذرا الگ ہے،
ہم نہ تو جرم سے پہلے ایکشن لیتے ہیں، نہ ہی جرم کے بعد۔‘‘
میزبان نے حیرت سے پوچھا:
’’تو آخر آپ ملزمان کے خلاف کب کارروائی کرتے ہیں؟‘‘
پاکستانی نے اطمینان سے کہا:’’صرف تب…
جب اُس جرم کی ویڈیو وائرل ہوجائے۔‘‘