• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل مغربی کنارے اور غزہ کی علاقائی سالمیت کا احترام کرے: کنیڈین وزیرِ اعظم

کنیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
کنیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کنیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے اور غزہ کی علاقائی سالمیت کا احترام کرے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کنیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی کا کہنا تھا کہ اُن کا ملک دو ریاستی حل کے لیے ہر فورم پر تیز تر کوششیں کرے گا۔

مارک کارنی نے بتایا کہ اگلے ہفتے دو ریاستی حل کے لیے اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے غزہ میں اسرائیلی مداخلت پر تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل غزہ میں کھانے سے محروم بچوں کےلیے کینیڈا کی امداد روک رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی المیے پر قابو میں ناکامی پر اسرائیل کی مذمت کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید