سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) کار سوار سے8لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیوارت لوٹنے والے 2نامعلوم مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ صد ر ڈسکہ کے علاقہ رنجہائی سے ایبٹ روڈ کے رہائشی کار سوار سہیل اور اسکی فیملی سے8لاکھ روپے کی نقدی ،طلائی زیورات اور موبائل اسلحہ کے زور پرلوٹنے والے2نامعلوم مسلح افراد کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی۔