سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)ریلوے پل کی خطرناک حالت انسانی جانوں کے ضیاع کا موجب بن سکتی ہے۔ سیالکوٹ نارووال ریلوے ٹریک پر غازی پور تلواڑہ کے قریب ریلوے پل کی حالت زار موجودہ سیلابی صورتحال کے باعث مزید خراب ہوچکی ہے جو کسی بھی حادثاتی صورتحال کی وجہ بن سکتی ہے۔ عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر ریلوے اور سیکر ٹری ریلوے سے ہنگامی طور پر پل کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مسافروں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔ یادرہے کہ اسی ٹریک سے روزانہ سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس گزرتی ہے۔