امریکی ریاست آئیووا کے شہری کو سالگرہ کے تحفے میں ملنے والے لاٹری ٹکٹ سے 1 لاکھ ڈالر کا انعام مل گیا۔
آئیووا کے ایک باشندے کرسچن جانسن نے اپنی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر دوست کی جانب سے ملنے والے اسکریچ آف میگا کراس ورڈ لاٹری ٹکٹ سے شاندار انعام جیت لیا، انعام کی رقم 1 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔
کرسچن جانسن نے آئیووا لاٹری حکام کو بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ جشن منا رہے تھے جب ان کے دوست نے انہیں اور ان کی گرل فرینڈ کو کئی اسکریچ آف ٹکٹ والے کارڈ تحفے کے طور پر دیے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں موجود ٹکٹ میری گرل فرینڈ نے مکمل طور پر اسکریچ کیا اور پھر فون کر کے مجھے حیرت انگیز طور پر اسے دیکھنے کو کہا، وہ بس کہنے لگی کہ یہ دیکھو! یہ حقیقت ہوسکتا ہے۔
جانسن نے کہا کہ میں نے ابتدا میں اسے حقیقی سمجھا ہی نہیں، میں نے سوچا یہ مذاق ہو سکتا ہے یہ ممکن نہیں ہے۔
جانسن نے خوش دلی سے کہا کہ ابھی مکمل طور پر یقین نہیں آ رہا کہ میں نے واقعی انعام جیتا ہے، میں تو حیران کُن کیفیت میں ہوں رات بھر نیند نہیں آئی، یہ جاننے کے لیے کہ کیا واقعی سچ مچ میں ایسا ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس اضافی رقم کے استعمال کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، لیکن یہ یقیناً انہیں ذہنی سکون فراہم کرے گی۔